جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی تعلیمی اداروں میں 18 جولائی جبکہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں یکم جولائی سے چھٹیاں ، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور :وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی تعلیمی اداروں میں 18 جولائی  جبکہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں یکم جولائی سے چھٹیاں ، نوٹیفیکیشن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی  لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف  ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے یعنی دو جولائی سے دو اگست تک دی جائیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں کرلیا جائیگا۔

دوسری جانب پنجاب کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کو ایک ماہ کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ بھی  کیا گیا ہے،یکم جولائی سے 31 جولائی تک پنجاب کے سرکاری اور نجی  سکولز بند رہیں گے۔ یکم اگست سے سکولز دوبارہ کھلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چھٹیوں کے دوران طالب علم اور ان کے اہلخانہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔

اس سے قبل  وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ،  وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی  لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف  ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے دی جائیں ۔

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے اضافہ

 سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا ۔


10گرام سونے کی قیمت 515 روپےکے اضافے سے2لاکھ 36 ہزار197روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 2653ڈالر پرپہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


  سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا  تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کا اضافہ

دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس   کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا ۔


دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 34 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,360 جبکہ کم ترین سطح 81,529 پوائنٹس رہی ۔        

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب نے لاہور میں  بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے ، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll