پاکستان
بیرون ممالک جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
لاہور : بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، لاہور میں ورک پرمٹ رکھنے والے افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فائزر ویکسین تاحال میو اسپتال اور پی کے ایل آئی میں لگائی جا رہی ہے جبکہ ایکسپو سنٹر میں میں تاحال فائزر اور ایسٹرازینیکاویکسین لگانی شروع نہیں کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق ورک پرمٹ رکھنے افراد کو صرف ویکسین لگ رہی ہے ان میں بزنس ویزا اور بیرون ممالک جانے والے سٹوڈنٹس کو بھی تاحال ویکسین لگانی شروع نہیں کی گئی ہے ۔
پروفیسر اسد اسلم کاکہنا ہے کہ ورک پرمٹ رکھنے والے افراد کی خواتین کو بھی تاحال ویکسین نہیں لگائی جا رہی ہے، فائزر ویکسین صرف ورک پرمٹ رکھنے والےافراد کو لگائی جا رہی ہے۔ میواسپتال میں اب تک 50 سے زائد ورک پرمٹ والے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ترجمان پی کے ایل آئی کے مطابق پی کے ایل آئی میں اب تک 20 سے زائد ورک پرمٹ والے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ 28جون کو این سی او سی نے فائزرویکسین کے حوالے نئی گائیڈ لائنزجاری کی ہے ۔این سی اوسی کاکہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے کیلئے ویکسین ضروری ہے لہذا وہ افراد فائزز لگوا سکتے ہیں ۔ این سی او سی نے بتایا ہے کہ ان ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائیگی جہاں چینی ویکسین تسلیم نہیں کی جارہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سعودی عرب ورک ویزہ پر جانے والے فائز ویکسین لگوا سکتے ہیں ، ایسے افراد جن کے لیے 26 جولائی سےپہلے ورک پر بیرون ممالک جانا ہے ،وہ تمام افراد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے باضابطہ طور پر پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی تھیں ، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق فائزر ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے جبکہ حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ویکسین سے متعلق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بخار میں مبتلا افراد، کورونا کے مریضوں اور شدید الرجی کا شکار افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔
فائزر پاکستان میں منظور ہونے والی چھٹی ویکسین ہے۔ اس سے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چین کی تیار کردہ سائینو فارم، سائینو ویک، کین سائینو بائیو، جبکہ ایسٹرازینیکا اور روس کی سپوتنک فائیو کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔
مزید پڑھیں:پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ، بھارت میں بھی سوال اٹھنے لگے
دنیا
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے جہاں ان پر سیاہی پھینکی گئی
جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے، اس دوران اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں گیورکی کالا درویش پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔
View this post on Instagram
الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دنیا
نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت
ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں افرادنےاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
جرم
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی،پولیس
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ