جی این این سوشل

تفریح

شادی کے بعد حریم شاہ کا پہلا ویڈیو پیغام آگیا

کراچی : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے بعد ان کے شوہر سے متعلق قیاس آرائیوں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی
معروف ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی

معروف ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کی ہے کہ ان کا نام کسی شخص کے ساتھ نا جوڑا جائے کیونکہ اس سے قبل وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :کرپٹوکرنسی پلیٹ فارم نے وقار ذکا کو بہترین انفلوئنسر ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا

 

حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کاہ کہ میں اب تک جتنے لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی رہیوں ہوں وہ محض پروموشن کے لیے تھا اور ضروری نہیں پروموشن کی غرض سے بنائی جانے والی ویڈیوز اس میں اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق بھی ہو۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے پیش نظر این سی او سی کا اہم فیصلہ

 

حریم شاہ کا کہناہے کہ برائے مہربانی میری تصاویر مختلف لوگوں کے ساتھ شئیر نہ کی جایئں ، اگر میرا اس سے قبل کسی سے کوئی رشتہ ہوتا تو میں ضرور آگاہ کرتی ۔

یہ بھی پڑھیں :میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور صوبائی وزیر ہیں ، حریم شاہ

 

خیال رہے گزشتہ روز حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں آئی تھیں  جس کے بعد صارفین نے میمز کےطور پر مختلف لوگوں کےساتھ حریم شاہ کا نام جوڑ رہے تھے ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے اضافہ

 سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا ۔


10گرام سونے کی قیمت 515 روپےکے اضافے سے2لاکھ 36 ہزار197روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 2653ڈالر پرپہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


  سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا  تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی ہدایت

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل  سے کام لینے کی ہدایت

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد روس نے دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’روس خطے کے تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور روس کسی بھی ایسی کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک منظرنامے کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم ہم رابطے جاری رکھیں گے اور ہمارا تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے۔ساتھ ہی ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا ’’اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا‘‘۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد گذشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll