اسلام آباد: چین سے پی آئی اے کی پرواز کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سائنو ویک کی خوراکیں پاکستان نے چین سے خریدی ہیں۔ این ڈی ایم اے، این سی او سی کے تحت بین الاقوامی مارکیٹ سے ویکسین خرید رہی ہے۔ این سی او سی سے جاری بیان کے مطابق کوویڈ - 19 خوراکوں کی آمد کے بعد اب پاکستان کے پاس کافی ویکسین موجود ہوں گی۔
اس سے قبل پاکستان نے چین سے کورونا کی20لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی تھیں ۔ پاکستان میں گزشتہ ہفتے ویکسین کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور عوام کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ۔
خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید23فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار254ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ56ہزار392ہوگئی ہے ۔

ایک دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 25 منٹ قبل

چینی اداکار یو مینگلونگ 5ویں منزل سے گر کر جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 31 منٹ قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- چند سیکنڈ قبل

عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

دوحہ پر حملہ: یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت کرنے سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟
- 6 گھنٹے قبل

عمان :سمندر میں پاکستانی مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 19 افراد لاپتا
- 2 گھنٹے قبل