Advertisement
پاکستان

مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کا ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری

9 مئی ک 19 سزا یافتہ پی ٹی آئی کارکنوں کی معافی کو ریاست کی کمزوری کے طور پر نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک خیرسگالی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 5th 2025, 6:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کا  ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری

حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری ہے۔

حکومت نے قومی مسائل کے حل، استحکام کی بحالی اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لیے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آغاز کیا ،آرمی چیف کی جانب سے 9 مئی کے فسادات میں ملوث 19 سزا یافتہ پی ٹی آئی کارکنوں کو معافی دے کر خیرسگالی کا پیغام دیا گیا جو مفاہمت کے عزم کو ظاہر اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

ریاست کے اس اقدام کو ریاست کی کمزوری کے طور پر نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک خیرسگالی کے اقدام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے،یہ اقدام ریاست کے متوازن رویے کی عکاسی کرتا ہے، جو احتساب کو متاثر کیے بغیر مفاہمت کو ترجیح دیتا ہے۔

اس فیصلے سے چیلنجز کا سامنا کرنے میں ریاست کے اعتماد اور برداشت کا اظہار ہوتا ہے، ایسے اقدامات اتحاد کو فروغ دیتے ہیں، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتے ہیں اور مستقبل کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکتے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور بیرونی حمایت حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اینٹی ریاست مہم چلائی، بانی پی ٹی آئی کی برطرفی کے لیے امریکا کو ذمہ دار ٹھہرانے سے لے کر امریکی انتظامیہ سے روابط استوار کرنے تک پی ٹی آئی کے بیانیہ کی تبدیلی ان کی مستقل مزاجی اور ارادوں پر سوالات اٹھاتی ہے۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران سیاسی نقصان اور این آر او کے الزامات کے خوف سے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈز جمع کرانے سے گریز کیا، پی ٹی آئی کے اہم مطالبات میں عمران خان اور زیرحراست دیگر ارکان کی رہائی کے ساتھ ساتھ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل شامل ہے۔

حکومتی نمائندوں نے شفافیت اور آئینی مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی جائزہ لینے اور اتحادی شراکت داروں سے مشاورت کا وعدہ کیا ہے، حکومت احتساب کو برقرار رکھتے ہوئے اور جمہوری شمولیت کو فروغ دے کر مستقبل میں پُرتشدد سیاسی سرگرمیوں کو روکنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مذاکرات کار موجودہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ سے محروم قرار دے کر بات چیت کو آئینی اور گورننس کے مسائل حل کرنے کی ضرورت قرار دیتے ہیں جبکہ حکمران اتحاد کا اصرار ہے کہ 9 مئی کے فسادات کے لیے احتساب قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

حکومت کا متوازن رویہ پی ٹی آئی کی پراپیگنڈا مہم کو بے اثر کرتے ہوئے اتحاد کا احساس پیدا کرنے اور سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے، ریاستی اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی مسلسل مہم قومی اتحاد کو نقصان پہنچاتی ہے، سیاسی فائدے کو پاکستان کے استحکام اور ترقی پر ترجیح دیتی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر پاکستان کے استحکام اور ادارہ جاتی سالمیت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے،"ڈراپ سائٹ نیوز"جو متنازع اور سنسنی خیز کہانیاں شائع کرنے کے لیے جانا جاتا ہے پی ٹی آئی کے اینٹی ریاست موقف سے ہم آہنگ ہے۔

"ڈراپ سائٹ نیوز" پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کو بڑھاوا دیتا ہے، جو من گھڑت سیاسی انتقام اور حکومتی زیادتیوں کے بیانیے پر مرکوز ہے،سزا یافتہ پی ٹی آئی کارکنوں کو معاف کرنے کا حکومتی اقدام مذاکرات کو فروغ دینے اور قومی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی کا عکاس ہے۔

مذاکرات کے ساتھ ساتھ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اور بیرونی مداخلت کی کوششوں پر پی ٹی آئی کا دوہرا رویہ مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بناتا ہے،مذاکرات کی کامیابی دونوں فریقوں کی پاکستان کے جمہوری مستقبل اور قومی مفادات کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں پر ترجیح دینے کے حقیقی عزم پر منحصر ہے۔  

Advertisement
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار

  • 17 hours ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا

  • a day ago
شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

  • 3 days ago
غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

  • 16 hours ago
قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

  • 3 days ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

  • 21 hours ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ

79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری

  • 3 days ago
علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی

  • 18 hours ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

  • 16 hours ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف

پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف

  • a day ago
Advertisement