کرم کشیدگی، ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند ، امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا
ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں،بیرسٹر سیف
پشاور:ضلع کرم امن معاہدے کے باوجود ٹل پاراچنار شاہراہ بدستور ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے جس کے باعث امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا ۔
راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے ، شرکا کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
دوسری جانب 80گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نے کہا ہے کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 9 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 8 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل