Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کر دیا

الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کےسیکرٹری جنرل ہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 10th 2025, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کر دیا

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹرڈ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جان سے  عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کےسیکرٹری جنرل ہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلئے ہیں۔

خیال رہے کہ عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھیں، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement