ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو وزارت مذہبی امور کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔


ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو وزارت مذہبی امور کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔
مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا، مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے۔
دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں بھی مدد دے گی۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی چوہدری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاؤں ۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago





