Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement
علاقائی

45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنارکیلئے روانہ

پولیس، ایف سی سمیت ضلعی انتظامیہ اور ممبران قافلے کی سکیورٹی پر تعینات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر فروری 3 2025، 7:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنارکیلئے  روانہ

45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کیلئے روانہ ہو گیا۔

قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، قافلے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے، پولیس، ایف سی سمیت ضلعی انتظامیہ اور ممبران قافلے کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑیوں میں اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان موجود ہے، آج قافلے میں 70 سے زائد گاڑیاں کرم بھیجی جائیں گی۔

ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ قافلوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کینٹ سے کرم چھپری چیک پوسٹ تک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ 

Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement