انہوں نے دوسری گول میز کانفرنس کے موقع پر اپنی مشہور کتابچہ ’’ابھی یا کبھی نہیں‘‘ شائع کیا
لاہور:لفظ ’’پاکستان‘‘کے خالق اور تحریک پاکستان کے رہنما چودھری رحمت علی کی 74 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے،وہ نہ صرف ایک زیرک سیاست دان تھے بلکہ مسلمانانِ ہند کے خیرخواہ بھی تھے، جنہوں نے اپنے قول و فعل، قلم اور قانون کے ذریعے آزادی کا پیغام دیا۔
چودھری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1915ء میں بزمِ شبلی کے اجلاس کے دوران پہلی بار ہندوستان کے شمالی علاقوں کو ایک مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس وقت سے ہی ان کے ذہن میں ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور جڑ پکڑ گیا تھا۔
چودھری رحمت علی 1918ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد اخبار ’’کشمیر گزٹ‘‘ سے بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر منسلک ہوگئے، 1928ء میں ایچی سن کالج میں لیکچرار مقرر ہوئے۔
تاہم کچھ عرصہ بعد چودھری رحمت علی انگلستان تشریف لے گئے اور ڈبلن یونیورسٹی کیمبرج سے سیاسیات اور قانون میں اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔
چودھری رحمت علی کا سب سے اہم کارنامہ 28 جنوری 1933ء کو اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے دوسری گول میز کانفرنس کے موقع پر اپنی مشہور کتابچہ ’’ابھی یا کبھی نہیں‘‘ شائع کیا۔
اس کتابچے میں انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا، اور اسی روز مسلمانانِ برصغیر پہلی بار لفظ ’’پاکستان‘‘ سے آشنا ہوئے۔ اس کتابچے نے برطانیہ اور ہندوستان بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز کیا اور آخرکار 14 اگست 1947ء کو مسلمانوں کو ان کے خواب کی تعبیر مل گئی۔
چودھری رحمت علی کا انتقال 3 فروری 1951ء کو انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں ہوا، جہاں وہ نمونیا کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ کیمبرج کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں، لیکن ان کی قربانیوں اور ان کے تصورِ پاکستان کی بنیاد پر بننے والی ریاست آج دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
- 7 منٹ قبل
جن کو مریم نوازسےمقابلےکا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی دکھائیں،عظمیٰ بخاری
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، قلات دہشت گردی میں زخمی جوانوں کی عیادت
- 4 گھنٹے قبل
سوات: مینگورہ اور گردونواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
صبا قمر مکمل صحت یاب ہوگئیں، جشن ریختہ میں شرکت کی تصاویر وائرل
- 23 منٹ قبل
راکھی ساونت سے شادی کرنے کے لیےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 41 منٹ قبل
سندھ اسمبلی میں سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے منظور
- 3 گھنٹے قبل
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل
45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنارکیلئے روانہ
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی رواں مالی سال میں جولائی سے جنوری تک 142 بلین روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی
- 2 گھنٹے قبل