ہ وفاق پورے ملک کا ہے۔ اور ججز تبادلے آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے,جسٹس یحییٰ آفریدی


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کے تبادلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز تبادلوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، انہوںنے کہا اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔ اور ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کیوں ججز تبادلوں پر راضی ہوا؟ ججز کے تبادلے آئین کے تحت ہوئے۔ جبکہ ایک بلوچی اور ایک سندھی بولنے والا جج آیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ وفاق پورے ملک کا ہے۔ اور ججز تبادلے آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے، انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے معاملے کو مکس نہ کیا جائے۔، ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں، دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیر چانس ملنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورے پاکستان کی ہے، اس اقدام کو ججز کو سراہنا چاہیے۔
انہوںنے مزیدکہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آنیوالے کو ججز تعینات نہیں کیا، یہ پہلے سے ہی ہائیکورٹ کے جج ہیں، بطور چیف جسٹس پاکستان میں ویژن بڑا ہونا چاہیے، میں روزانہ 30سے 40کیسز سن رہا ہوں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کا بیک لاگ ختم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت ہے، ہر جج آزاد اور بااختیار ہے، سارا لوڈ تین چار ججز پر بڑھ جاتا ہے، جو میرا دائرہ اختیار ہے بلا خوف و خطر استعمال کروں گا۔
تاہم دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں پر لاہور، اسلام آباد اور کراچی بار کونسل نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا،صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال ہو گی۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں وقفے کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔اسی طرح کراچی اور اسلام آباد بار کونسل نے بھی احتجاج کے طور پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل






