یہ اطلاعات تھیں بھی کہ دونوں کی شادی کی تقریبات پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگئیں


اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کرنے کی تصدیق کردی۔
پہلے ہی دونوں کی شادی کی افواہیں تھیں اور اطلاعات تھیں کہ دونوں رواں ماہ ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
یہ اطلاعات تھیں بھی کہ دونوں کی شادی کی تقریبات پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگئیں ، اور اب دونوں نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کردی۔
دونوں نے عروسی لباس میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شریک سفر بن جانے کی تصدیق کی ، دونوں نے ایک جیسی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بسم اللہ‘ کا کیپشن لکھا اور بتایا کہ دونوں نے نئی زندگی کی شروعات 5 فروری کو کی۔
دونوں کی جانب سے شادی کی پہلی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں ولیمے کی تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کریں گے۔
دونوں کی جانب سے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کی شادی کی تمام تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریبات سادگی اور خاموشی سے جاری ہیں اور دونوں نے نکاح کرلیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 20 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 14 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل







