Advertisement
پاکستان

جلاو گھیراو کیس، پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصوروار قرار

عدالت نے ملزمان سلمان اکرم راجا، شبیر گجر سمیت دیگر کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر فروری 15 2025، 4:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جلاو گھیراو کیس، پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصوروار قرار

لاہور:صوبائی دارلحکومت لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
تھانہ شفیق آباد میں 5 اکتوبر کو پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جج منظر علی گل کے روبرو رپورٹ پیش کی، جس میں سلمان اکرم راجا، علی امتیاز وڑائچ، شبیر گجر سمیت دیگر کو قصور وار قرار دیا گیا۔
عدالت نے ملزمان سلمان اکرم راجا، شبیر گجر سمیت دیگر کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی ۔
 سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
 
Advertisement
پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار

  • 4 hours ago
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید

کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید

  • an hour ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز

  • 3 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • 40 minutes ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

  • 2 hours ago
 پاکستان نے  حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا

 پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا

  • 2 hours ago
پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا

  • 3 hours ago
وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا

  • 8 minutes ago
امریکا کا  پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

  • 4 hours ago
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن  بحال

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

  • 4 hours ago
ایل او سی پر بھارتی  شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں

  • 4 hours ago
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای  منتقل کرنے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای  منتقل کرنے کا فیصلہ

  • 4 hours ago
Advertisement