کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے ’گرین پاکستان‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا
یہ ادارہ کسانوں کو ان کے گھروں کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا


لاہور:پنجاب میں زراعت کو جدید بنانے کے لیے انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔
چولستان میں ’گرین پاکستان‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منعقد ہوئی۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر شریک ہوئے، جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر وزرا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ’گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی‘، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
یہ ادارہ کسانوں کو ان کے گھروں کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا، جبکہ ڈرونز سمیت جدید زرعی مشینری بھی کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔
پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز کیا گیا، جہاں جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کے جدید نظام کو استعمال میں لایا جائے گا، جس سے کم پانی میں زیادہ پیداوار ممکن ہوگی۔
زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زمین کی جانچ سمیت تمام زرعی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی اور ملک بھر کے زرعی تحقیقی اداروں سے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔
آرمی چیف نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں کی تعریف کی۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں،انہوں نے کہا فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
وزیر اعلی مریم نواز کا خطاب
منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبے سے چولستان اور پنجاب میں آج جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے،انہوں نے کہا کہ آج ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی کسان کی ترقی اور پاکستان کی خوش حالی کی ضمانت ہے،گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے۔
تقریب سے خطاب میںوزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیئے۔
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل