ایپل کا نیا آئی فون ایس ای ماڈل 19 فروری کو متعارف کرائے جانیکا امکان
مختلف لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے


ایپل کی جانب سے اس سال کا سستا ترین آئی فون 19 فروری کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایپل کے سی ای او ٹم کوک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے 19 فروری کو ’ایپل لانچ‘ کا اعلان کیا۔اپنی پوسٹ میں ٹم کوک نے لکھا کہ ’ایپل فیملی کے نئے ممبر کے لیے تیار ہوجائیں۔
پوسٹ میں ایک ’ایپل لانچ‘ کا ہیش ٹیگ شامل ہے، ساتھ ایک مختصر ویڈیو جس میں دائرے کے اندر ایک متحرک ایپل لوگو بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
فیملی سے ان کی مراد ایپل کی تیار کردہ ڈیوائسز ہے، بظاہر تو انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کیا متعارف کرایا جا رہا ہے، مگر یہ ضرور بتایا کہ 19 فروری کو اس کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مختلف رپورٹس میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی تھی کہ ایپل کی جانب سے فروری میں آئی فون ایس ای 4 متعارف کرایا جائے گا۔
تا ہم اب ٹم کک کی جانب سے ایپل لانچ کے اعلان کے بعد واضح ہے کہ 19 فروری کو آئی فون ایس ای 4 پیش کیا جائے گا جس کے ساتھ ائیر ٹیگ 2 بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
مختلف لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔
اس سے قبل مختلف لیکس سے عندیہ ملا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 کا ڈیزائن اس سیریز کے دیگر فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگا،پہلی بار آئی فون ایس ای سیریز کے کسی فون میں ہوم بٹن کو ہٹا دیا جائے گا اور آئی فون 14 جیسے فل اسکرین ڈیزائن کو اپنایا جائے گا۔
مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا،فون کے اندر اے 18 چپ موجود ہوگی جو ایپل کی جانب سے گزشتہ سال کے آئی فون 16 اور 16 پلس میں استعمال کی گئی۔
پہلی بار آئی فون ایس ای سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ ایپل کی جانب سے پہلی بار خود تیار کیے گئے موڈیم کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر اس حوالے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ایپل نے پہلا آئی فون ایس ای 2016 میں متعارف کرایا تھا اور اس موقع پر کہا تھا کہ یہ ایک ایسا سستا آئی فون ہے جس میں مہنگے ماڈلز جیسے فیچرز موجود ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل





