Advertisement
پاکستان

پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا  کراچی میں انعقاد

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا،

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 25th 2025, 2:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا  کراچی میں انعقاد

آئی ایس پی  آر کے مطابق پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا  کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان  نے شرکت کی ، حکومتی اداروں  سمیت سول اداروں ، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے ۔  

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم ڈومین میں روائتی خطرات کے علاوہ غیر روائتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،کمانڈر کوسٹ مشق سی گارڈ سمندری راستے سے منشیات، ہتھیاروں اور انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کامظہر ہے ،کمانڈر کوسٹ مشق کا مقصد میری ٹائم   سکیورٹی کے ضمن میں جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام قومی سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے ۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا، 50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔  

 

Advertisement