Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا صوبہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر فروری 25 2025، 2:40 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی اس وقت راء سے بڑی پاکستان کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کراچی میں پریس کانفرنس   کرتے ہوئے کہا ہے ہماری کامیابی کا انحصار برآمدات میں اضافہ ہے، ہمیں خود کو ڈیجیٹل پاکستان میں ڈھالناہے، ٹیکنواکانومی ملک کا مستقبل ہے،سندھ ہماراقدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، تھر سے اتنا کوئلہ نکلا جو 400سال تک چل سکتا ہے ، ہم کوئلے سے سستے سے سستی بجلی پیداکر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا تمام ممالک نے آبادی کے دباؤ پر قابو پا لر ترقی حاصل کی ہے، تھر پاکستان کا انرجی کیپٹل بن رہاہے، توانائی کےمواقع سےفائدہ اٹھائیں ، کراچی حیدرآباد موٹروےکی نئی الائنمنٹ فزیبلٹی پر کام شروع کررہے ہیں، آبادی دواعشاریہ پانچ فیصد سےبڑھ رہی ہے،  2047تک آبادی 40کروڑ ہوسکتی ہے، دنیا نےآبادی کےدباؤپرقابو پاکر ترقی کی ہے ۔ 

انہوں نے کہا ہم نے تمام صوبوں کی پانی کو واٹر اکارڈ کے تحت دیا ہے ، ہم نے کسی صوبے کا ایک قطرا بھی دوسرے صوبے کو نہیں دیا ، اپنی سیاست چمکائی جا رہی ہے ، تمام صوبوں کو آئین اختیارات دیتا ہے ، کیس اور صوبے کے وسائل کوئی اور صوبہ نہیں کھا سکتا، ملک میں قانون اور آئین اور عدالتیں موجود ہیں،ہمیں پانی معاہدے پر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔  

احسن اقبال نے کہا صوبہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022 کے سیلاب میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، صوبہ سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد بھی ہو رہے ہیں، اس کےلیے سبز انقلاب 2.0 پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے، زیر زمین پانی کے اتہائی حد کو پہنچ گئے ہیں ، اڑان پاکستان کا مقصد یہ ہے زیر زمین پانی کو بچایا  جاسکے۔  

میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کا مکمل احترام کرتی ہے، میڈیا کی آزادی کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ماوں بہنوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، میں خود سوشل میڈیا کی نفرت انگیزی کا شکار ہوا ہوں، گولی اب بھی میرے جسم میں موجود ہے، برطانیہ میں الزام تراشی پر ایک ماہ میں 50 ہزار پاونڈ جرمانہ ہوجاتا تو کیا وہاں کوئی آزادی نہیں ۔  

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے ، اس وقت اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے ، ہم ترقی کیلئے پاکستان ٹیم کے طور پر کام کریں گے، ہمیں اپنے سیاسی اختلاف کو بھول کر ملک کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،سی پیک کا منصوبہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر غلط اطلاع دی گئی ، سوشل میڈیا پر پیس انفارمیشن دی جا رہی ہے ۔ 

Advertisement
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

  • 10 hours ago
متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

  • 14 hours ago
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • 16 hours ago
مسٹر بیسٹ کا  سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

  • 17 hours ago
اسلام آباد  کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی  دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

  • 17 hours ago
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

  • 18 hours ago
جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • 18 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

  • 19 hours ago
پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد  کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

  • 15 hours ago
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو  بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 17 hours ago
دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 15 hours ago
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

  • 14 hours ago
Advertisement