ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلےخوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی کا شائبہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




