Advertisement

چیمپئنز ٹرافی:افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے اور 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 1st 2025, 2:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی:افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور اب میچ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا۔
بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے اور 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
 آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 59رنز اورسٹیون سمتھ 19رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میٹ شارٹ نےجنہوں نے 20رنز بنائے ان کی وکٹ عظمت اللہ عمرزئی نے لی۔
اس سے قبل قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ 
 افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔
 عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،جبکہ عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔
 آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
Advertisement