آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں


گجرات :صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کاافسوسناک واقعہ گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں پیش آیا ہے جہاں گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے مں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 9 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 10 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 10 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 10 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 10 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 4 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 9 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 3 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 9 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 6 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 9 hours ago