کہ کسی بھی ملک کے لیے ایک مشترکہ زبان اس کی شناخت، اتحاد اور مضبوطی کا بنیادی عنصر ہوتی ہے،وائٹ ہاؤس


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کرتے ہوئے انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمہپ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دے گا، جو مختلف ثقافتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی وجہ سے انتہائی متنوع ہو چکا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا بیان
ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’انگریزی کو پہلے ہی قومی سطح پر سرکاری زبان تسلیم کیا جانا چاہیے تھا۔‘
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک کے لیے ایک مشترکہ زبان اس کی شناخت، اتحاد اور مضبوطی کا بنیادی عنصر ہوتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا اگرچہ امریکہ میں 350 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن انگریزی تاریخی طور پر اس ملک کی بنیادی زبان رہی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ امریکہ کے قیام کے وقت سے ہی تمام سرکاری دستاویزات، جیسے آزادی کا اعلامیہ اور آئین، انگریزی میں تحریر کیے گئے تھے۔
ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر 1990 کی دہائی میں صدر بل کلنٹن کی طرف سے متعارف کرائی گئی پالیسی کو منسوخ کر دے گا، جس کے تحت سرکاری ادارے اور فنڈنگ حاصل کرنے والے ادارے غیر انگریزی بولنے والوں کے لیے زبان کی سہولت فراہم کرنے کے پابند تھے۔
یہ معاملہ ٹیکساس سمیت کئی ریاستوں میں تنازعے کا باعث رہا ہے۔
ٹیکساس جو کبھی میکسیکو کا حصہ تھا، وہاں ہسپانوی زبان کے استعمال پر ماضی میں سخت پابندیاں رہی ہیں,2011 میں ایک ٹیکساس سینیٹر نے امیگرنٹ حقوق کے کارکن کو ہسپانوی کے بجائے انگریزی میں بات کرنے پر مجبور کیا تھا، جس سے یہ مسئلہ مزید متنازعہ بن گیا تھا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل




