Advertisement

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ڈاکوؤں نے 5 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 6 2025، 4:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

کراچی میں رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19 جبکہ رمضان المبارک کے دوران ہلاکتوں کی تعداد  5 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 5 روز میں 5 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےساجد نامی سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جب کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری بابر اور وسیم جاں جاں بحق ہوگئے۔

قائد آباد میں بابر نامی شہری کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ڈاکو شہریوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق 4 مارچ کو قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری عمران جاں بحق ہوا، مقتول ٹیکسٹائل کمپنی میں کیشیئر تھا اور بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔

ادھر 2 مارچ کو اسکیم 33غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا  جس کے بعد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

Advertisement
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • ایک دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 15 گھنٹے قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 5 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 5 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 دن قبل
Advertisement