Advertisement
تفریح

لاہور : فنکار برادری کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام

افطار پارٹی میں فلم ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ علاقے کے غریب اور نادرا افراد نے بھی شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 7 2025، 7:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور : فنکار برادری کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام

لاہور میں فنکار برادری کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا . 

افطار پارٹی میں  ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے شرکت کی اس موقع پر اداکار طاہر نوشاد نے کہا کہ فنکار برادری مستحق اور غریب طبقے کو بھی خوشیوں میں شامل کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے اس ماہ مبارک میں سفید پوش طبقے کی دل کھول کر مدد کر سکیں اور خصوصا جو فنکار مالی مشکلات کا شکار ہیں ان کو مدد فراہم کر سکیں ۔ 

افطار پارٹی میں فلم ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ علاقے کے غریب اور نادرا افراد نے بھی شرکت کی ۔فنکاروں نے طاہر نوشاد کی اس کاوش کو سراہا۔افطار پارٹی میں اداکار شاہد خان،گوگا جی، سلیم البیلا،گوگا پسروری ،وسیم پنوں ،واجد خان،نرمل شاہ،ثناء بٹ ، آیان اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement