Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 9th 2025, 1:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں فتنہ الخوراج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

Advertisement
Advertisement