Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع

پی ٹی آئی کا نصب العین ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے،خواجہ آصف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 19th 2025, 3:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی  ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی اولین ترجیح قومی سلامتی نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن سینئر رہنمااور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے پر تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج ثابت کردیا کہ ان کی اولین ترجیح عمران خان ہے،، وطن کی سلامتی اور امن ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میںالزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا نصب العین ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس جنگ میں پی ٹی آئی کس کے ساتھ کھڑی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے؟
خواجہ آصف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کیخلاف اتحاد اور فیصلہ کن اقدام ترتیب دیے جارہے ہیں، سویلین اور فوجی قیادت دشمن کے خلاف قوم کو ایک پیج لانے کی بات ہورہی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کی فتح ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے سے مشروط کی تھی۔

Advertisement
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 7 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 4 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 7 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 7 hours ago
Advertisement