محکمہ کھیل کے زیراہتمام بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری
سپورٹس فیسٹول میں شامل فٹسال ٹورنامنٹ، ووشو ٹورنامنٹ اور باسکٹ بال کے مقابلوں کا بھی آغاز

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبہ بھر میں جاری سپورٹس فیسٹول یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری ہے۔
ان میں شامل فٹسال ٹورنامنٹ، ووشو ٹورنامنٹ، باسکٹ بال کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیاہے، فٹسال ٹورنامنٹ کا آغاز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کیو ڈی اے گراؤنڈ میں ہوا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری لیاقت علی لہڑی تھے جبکہ باسکٹ بال کے مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ہوگئے ہیں، جس کا افتتاح بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا۔
ووشو کے مقابلے ایوب سپورٹس کمپلیکس مارشل آرٹس جمنازیم میں شروع ہوئے ہیں، باسکٹ بال کے مقابلوں میں کوئٹہ کے 6 ٹیموں نے حصہ لیا ہے جبکہ ووشو کے مقابلوں 7 مختلف ویٹ کیٹیگریز ہے کوئٹہ سے 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
فٹسال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میر لیاقت علی لہڑی نے باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عبدالباقی ، محمد صادق سمیت تماشائی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کو کھلاڑیوں سے خصوصی تعارف بھی کرایا گیا۔
لیاقت علی لہڑی نے سپورٹس جرنلسٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے گراؤنڈ میں مصنوعی گراس لگانے کےلیے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی میں شامل کریں گے۔
لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجودگی قابل تحسین ہے۔لیاقت علی لہڑی کا مزید کہنا تھاکہ اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرینگے تاکہ وہ منشیات جیسی لعنت سے بچ سکے اور کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں نوجوانوں کے لیے مزید گراؤنڈز بھی بنائیں گے،فٹسال مقابلوں کا انعقاد 22 مارچ تک جاری رہیں گے-ووشو ایونٹ کے فائنل مقابلے آج مارشل آرٹس جمنازیم ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے-
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- an hour ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- an hour ago





