ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں اور مختلف ایم او یوز پر غور بھی کیا گیا


پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کثیرالجہتی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر معیشت مکایل جباروف کی سربراہی میں آذربائیجانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں اور مختلف ایم او یوز پر غور بھی کیا گیا ، دوران ملاقات آذربائیجان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل اقدامات تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان، آذربائیجان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے دو طرفہ اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور معاشی روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
ملاقات کے اختتام پر آذربائیجان کے وزیر معیشت مکایل جباروف نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 4 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 5 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 13 منٹ قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- ایک گھنٹہ قبل