سری نگر :، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کاتشدداورجارحیت جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ہندواڑہ میں فوجی دستوں نے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کردیا۔آئی جی پی کشمیر نے ٹویٹ میں دعوی ٰکیا ہے کہ اعلی کمانڈر معراج الدین عرف عبید شہید ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، کئی دہائیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔
5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئےاچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی 4.5 متعارف کروا دیا
- 8 گھنٹے قبل

سیمی فائنل تک رسائی ،افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہو گا
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے،ترجمان دفترِ خارجہ
- 9 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے استفی دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل