Advertisement

ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید

فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہید ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Apr 22nd 2025, 2:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں دری شاہ پل کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اہلکار پہنچے، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی، ایس ڈی پی او تونسہ اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران اوردیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Advertisement