وزیراعظم سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے علاوہ آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے


باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے،جہاں آذری کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس دوران وزیر اعظم آذربائیجان کے شہر لاچین میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے بعد ان کی اگلی منزل تاجکستان ہوگی، جہاں وہ گلیشئرز کانفرنس میں شرکت کرنے کے علاوہ تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں سپریم لیڈر خامہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقاتیں کی تھیں،اورپاک-بھارت جنگ میں حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا، اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا تھا۔
جبکہ ایران کے دورے سے قبل زیراعظم نے ترکیہ میں بھی صدر رجب طیب اردوان اور ترک قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 days ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 days ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago
