Advertisement

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی

جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کو 3 ساتھیوں سمیت 2012 میں انسانیت کے خلاف جرم کے الزام میں پابند سلاسل کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 27th 2025, 4:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئےان کو جنگی جرائم کے الزام سے بری کردیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔
جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کو 3 ساتھیوں سمیت 2012 میں انسانیت کے خلاف جرم کے الزام میں پابند سلاسل کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی،جس کے تحت ان کے دو ساتھیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ جبکہ اظہرالاسلام کی سزا پر عمل درآمد ہونا تھا۔
تاہم سپریم کورٹ نے اظہرالاسلام کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
فیصلہ سامنے آنے کے بعد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمان نے اسے انصاف کی فتح قرار دیا ہے،ان کا کہنا تھا ہم بدلہ نہیں بلکہ انصاف چاہتے تھے۔ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔
اظہر الاسلام جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے عبوری سیکریٹری جنرل بھی رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں پر 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر مقدمات قائم کر کے ان کو سزائے موت سزائیں سنائی گئیں تھیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 14 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 19 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 20 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 20 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement