شکست خوردہ بھارت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے،عطا تارڑ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے بیرونی تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے اور دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، عطا تارڑ


لاچین:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ بھارت اس وقت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اس وقت جشن کا سماں ہے، جہاں یومِ جمہوریہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا یومِ تکبیر بھی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح کو یہاں خوشی کے طور پر منایا جا رہا ہے اور لوگوں کے دلوں میں پاکستان کے لیے خاص جذبہ موجود ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آذربائیجان میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی عوام نے یومِ تکبیر کو جس انداز سے منایا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی دفاعی کامیابیاں نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی باعثِ فخر سمجھی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے بیرونی تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے اور دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شکست خوردہ بھارت اس وقت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے،نرنیدر مودی ایک شکست خوردہ وزیراعظم ہے، مودی اب صرف دھمکیاں دے سکتا ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے مضبوط دفاعی حکمتِ عملی اور قومی یکجہتی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
عطا تارڑ نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، پاکستان کے دشمنوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ہم نہ صرف امن چاہتے ہیں بلکہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جانے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 4 hours ago

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 7 hours ago

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 7 hours ago

پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم
- 7 hours ago

سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو
- 7 hours ago

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 2 hours ago

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 6 hours ago

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 2 hours ago

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 5 hours ago

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 5 hours ago