آذربائیجان کا یوم آزادی،، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں،وزیر اعظم
پاکستان کی مؤثرکارروائی کے بعد بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی، پاکستان امن پسند ہے، ہم نے جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا،شہبازشریف


لاچین: وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں۔
آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔
تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف اور آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا مگر بھارت نے جارحیت کا راستہ چنا جس کا بھر پور جواب دیا گیا، بھارتی جارحیت پر ہم نے اپنا ردِعمل دیا اور 6 بھارتی طیارے مار گرائے، 6 بھارتی طیاروں میں 4 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مؤثرکارروائی کے بعد بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی، پاکستان امن پسند ہے، ہم نے جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا۔
آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا، آج ہم آذربائیجان کا یوم آزادی اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں، آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر آذربائیجان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بصیرت افروز قیادت میں 30 سال بعد کاراباخ آزاد ہوا، مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی آذربائیجان کی جنگ میں اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت کی، ہم یک قالب دو جان سے یک قالب تین جان بن گئے ہیں۔
الہام علیوف
تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان بھی موجود ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی تقریب میں برادر ملکوں ترکیہ اور پاکستان کی شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہے، ترکیہ اور پاکستان کے رہنماؤں کی آج کی تقریب میں شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے، تینوں ممالک کا تعاون مزید مستحکم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں تینوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
الہام علییوف کا کہنا تھاکہ ترکیہ اور پاکستان کی آج کی تقریب میں شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے، آذربائیجان کی یوم آزادی کی تقریب اس خطے میں ہورہی ہے جسے آزاد کرایا گیا ہے، 107 سال پہلے آذربائیجان پہلا آزاد مسلم ملک بنا جس پر 7 سال بعد روس نے قبضہ کیا، 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد آذربائیجان آزاد ہوا مگر آرمینیا کی جارحیت جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا نے ہمارے علاقوں پر قبضے کی کوشش کی، آرمینیا نے آذربائیجان کے مختلف علاقوں میں ہمارے لوگوں کی نسل کشی کی، آرمینیا کی غاصبانہ پالیسی کی وجہ سے لاکوں آذربائیجانی شہری قتل ہوئے یا پناہ گزین بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 نومبر 2022 کو بالآخر ہم نے آرمینیا کو شکست دی اور نگورنو کاراباخ کو آزاد کرایا جب کہ آج آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اس خطے میں ہورہی ہے جسے آزاد کرایا گیا ہے،پاکستان اور ترکیہ نے آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کا بھرپور ساتھ دیا۔
ترک صدر
تقریب سے خطاب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترک، پاکستان اور آذربائیجان 3 ملک اور ایک قوم ہے، آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مزید مضبوط ہوا ہے، آزاد ہونیوالے علاقوں میں مختلف ہوائی اڈوں کا افتتاح کیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- ایک دن قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 10 گھنٹے قبل

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- ایک دن قبل

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- ایک دن قبل
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- ایک دن قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 12 گھنٹے قبل







