Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نواز  نے 44، بنائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 28th 2025, 7:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

لاہور: پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نواز  نے 44، اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف السلام 2، مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ، تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ سلمان آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے پلیئنگ الیون بنانا مشکل کام تھا۔   
کپتان بنگلادیش ٹیم لٹن داس کا کہنا تھا کہ  یواے ای میں سیریز نہیں جیت سکے جس کا افسوس ہے، یہ نئی سیریز ہے،امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرےگی، وکٹ اچھی لگ رہی ہے پہلے بیٹنگ یا بولنگ سے فرق نہیں پڑےگا۔
بنگلہ دیش کے خلاف قومی سکواڈ میں فخرزمان، صائم ایوب ،محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان ،خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس میچ میں ڈی آر ایس (ڈیسیژن ریویو سسٹم) استعمال نہیں کیا جائے گا، جو کہ سیریز کا ایک خاص پہلو ہے۔

Advertisement
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 10 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 10 گھنٹے قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement