اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 5.2 فیصد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید47فراد چل بسے جبکہ2545 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار689ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ81ہزار392ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ49ہزار 111ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 852افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ51ہزار 006ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 647افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 39ہزار960ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4377افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 28ہزار588کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 317مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد84ہزار083جبکہ اموات کی تعداد787تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 7 ہزار 163افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ113افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار481ہوچکی ہے جبکہ 596افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1030 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ16ہزار373مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 8 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- 5 گھنٹے قبل

محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 8 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 2 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 2 منٹ قبل