پاکستان
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے ، وزیراعظم ازبک صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
ذرائع جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہوگا۔ وزیر خارجہ، مشیر تجارت سمیت دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
نادرا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ
پاکستانی کاروباری افرادکاوفدبھی تاشقندمیں موجودہوگا ۔ وزیراعظم عمران خان ازبک صدرسےون آن ون ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،تجارت،معاشی تعاون پرگفتگوہوگی۔
حکومت کا عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ
دونوں رہنماباہمی دلچسپی کےخطے،عالمی ایشوزپربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدوں پردستخط متوقع ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان پہلے پاکستان ازبکستان فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
علی امین گنڈا پور پرنوجوان نے جوتا اچھال دیا
پاکستانی اور ازبک تاجر فورم میں شرکت کریں گے ۔
پاکستان
آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔
جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔
جرم
سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔
دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
کھیل
پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست
تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔
رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ