اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس عیدالاضحیٰ پراوور سیز پاکستانیوں کیلئے قربانی کرنا آسان بنا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اوورسیز پاکستانی" روشن سماجی خدمت" کے تحت روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے پاکستان میں موجود معروف تنظیموں کے توسط سے باآسانی قربانی کا فریضہ انجام دیں سکیں گے۔
خیال رہے کہ چند ممالک میں مقیم پاکستانی قربانی سے متعلق مقامی قوانین کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں لیکن اب یہ گھر بیٹھ کر پاکستان سے اس فریضہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روشن سماجی خدمت پروگرام کے تحت دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں اب پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے والے اوور سیز پاکستانی اپنی پسند کے پاکستانی ادارے کو قربانی کے لیے رقم بھیج سکتے ہیں۔اس کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے بینک کے آن لائن روشن ڈیجیٹل بیچ پر جا کر روشن سماجی خدمت پورٹل پر جانا ہوگا۔
وہاں ان کو سماجی اداروں کی فہرست نظر آئے گی جس میں ایدھی فاونڈیشن، آغا خان ہسپتال، اخوت فاؤنڈیشن، چھیپا، انڈس ہسپتال، سیلانی ٹرسٹ اور شوکت خانم ہسپتال شامل ہوں گے۔ان میں سے اپنا پسندیدہ ادارہ سلیکٹ کریں اور قربانی کے لیے دی گئی رقم جمع کروائیں۔
بشکریہ اردو نیوز

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 8 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 9 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 10 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 4 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 6 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 8 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 4 گھنٹے قبل