لاہور : کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے محکمہ پرائمری صحت پنجاب کی پانچ شہروں میں بی ایس ایل تھری لیبزقائم کرنے کی تجویز ۔

تفصیلات کے مطابق تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ہے ۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں صوبے میں کورونا وباء کی صورتحال، ویکسینیشن کی رفتار، ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
محکمہ پرائمری صحت کی لیہ، میانوالی، اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں نئی لیبز قائم کرنے کی تجویز۔ ٹی ایچ کیو کھاریاں (گجرات) اورٹی ایچ کیو واہ (راولپنڈی) میں نئی لیبز کے قیام کی تجویز دی گئی ہے ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال واہ کی بجائے اٹک میں بی ایس ایل تھری لیب کے قیام کی تجویز دی ہے ۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے پنجاب کے پانچ بڑے شہروں کی 40فیصد آبادی کی ویکسینیشن اگست تک مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ جن شہروں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں ۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے سیکرٹریز نے بھی اجلاس کو بریفنگ دی ، محکمہ صحت کے افسران کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تین لاکھ50ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں ، اس وقت صوبے میں 21لاکھ58ہزارویکسیئن کی خوراکوں کا سٹاک موجود ہے ۔

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 6 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل