ممبئی: بھارتی پنجابی گلوکار منمیت سنگھ کی لاش ہماچل پردیش کے کانگرا علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منمیت سنگھ پنجاب کے مشہور صوفی سائیں بردران کے گلوکاروں میں سے ایک تھے۔ منیمت سنگھ اپنے دوستوں کے ہمراہ ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا کے علاقے کانگرا میں ٹریکنگ پر گئے تھے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہاں آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث گلوکار کا پیر پھسل گیا اور وہ جھیل میں گرپڑے اور پانی میں ڈوبنے سے گلوکار کی موت واقع ہوگئی۔
گلوکار منمیت سنگھ کی لاش منگل کی شام کو دریافت ہوئی ہے اور اب انہیں ان کے آبائی شہر امرتسر لے جایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
ایک سینئر پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل گلوکار منمیت سنگھ کی گمشدگی کی رپورٹ کانگرا پولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔ گلوکار منمیت سنگھ کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال بھیجا گیا تھا بعد ازاں اسے ان کی فیملی کے حوالے کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 10 hours ago

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 9 hours ago

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 7 hours ago

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 11 hours ago

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 8 hours ago

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 6 hours ago

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 11 hours ago

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 11 hours ago

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 12 hours ago

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 hours ago

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 12 hours ago