شہید اہلکاروں میں محمد عرفان ، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل،غضنفر عباس شامل ہیں


رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان ، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل،غضنفر عباس شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان جبکہ 3 کا تعلق بہاول نگر سے ہے ۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور کچہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق، حملہ آور درجنوں ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو ریاست اور قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے، انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بزدلانہ حملے کا خمیازہ ڈاکوؤں کو بھگتنا ہو گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کو گرفتار یا انجام تک پہنچایا جا سکے۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 18 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 21 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 21 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 گھنٹے قبل









