چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹےسلیمان شہباز کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ اندراج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹےسلیمان شہباز کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ اندراج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔
اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا جو حکم دیا گیا تھا وہ قانون کے مطابق نہیں تھا اس لیے اسے منسوخ کیا جاتا ہے۔
تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق سلیمان شہباز کی کمپنی نے مدعی سے 17 لیپ ٹاپ خریدے تھے، اس معاملے میں کمپنی نے مدعی کو تین چیک فراہم کیے، جو بعد میں باؤنس ہو گئے، اس کے بعد مدعی نے سلیمان شہباز کو قانونی نوٹس جاری کروایا۔
عدالت سے جاری قانونی نوٹس کے جواب میں سلیمان شہباز کی کمپنی نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی لیپ ٹاپ وصول نہیں کیے اور یہ بھی مؤقف اپنایا کہ کمپنی کا ایک ملازم چیک چوری کر کے استعمال کر رہا تھا، جس کے خلاف کمپنی کی جانب سے پہلے ہی مقدمہ درج کروایا جا چکا ہے ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنےتحریری فیصلے میں لکھا کہ چونکہ اس معاملے میں فراڈ کے دعوے اور مقد مہ پہلے سے موجود ہے لہذا سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم قانون کے مطابق نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 16 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اس مقدمے کے انداج کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا اور پولیس و دیگر فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔
دوران سماعت سلیمان شہباز عدالت سے درخواست کی کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ حقائق اور قانون کے خلاف ہےلہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کےبعد فیصلہ سناتے ہوئےسلیمان شہباز کو ریلیف فراہم کر دیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 7 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 7 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago






