Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون،تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایران کی اکنامک، ٹریڈ اور دیگر شعبوں میں حمایت جاری رکھیں گے، وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 3 2025، 2:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون،تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےپاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔جس میں دو طرفہ تعاون،تجارت ،اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی پاک ایران برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خاجہ کے مطابق دوران ملاقات ایرانی صدر نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے عزم کا اعادہ کیا۔

دوران ملاقات ایرانی صدر نے کہا کہ پاک ایران سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ بامعنی بات چیت کا منتظر ہوں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سمیت مختلف امورپر مفید بات چیت ہوئی۔

دوران ملاقات اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایران کی اکنامک، ٹریڈ اور دیگر شعبوں میں حمایت جاری رکھیں گے، پاک ایران معاشی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائے گا۔  

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

Advertisement