Advertisement
پاکستان

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب

یہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں، عاصم افتخار

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 21st 2025, 9:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ہیں؟۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ یہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں۔ یہ صورتحال بدلنی چاہیے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے دہشت گردی کی نئی اور تغیر پذیر شکلوں کے خطرے سے خبردار کیا، خاص طور پر آن لائن دہشت گردی جو الگورتھم پر چلتی ہے اور ڈیجیٹل ذرائع سے مالی معاونت حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ ڈیجیٹل اسپیس میں تجربات کر رہے ہیں تاکہ تشدد کو جواز فراہم کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوانوں خصوصاً کمزور طبقوں کو شدت پسندی اور بھرتی کے جال میں پھنسائیں۔ انسدادِ دہشت گردی کی مؤثر کارروائیاں اتفاقِ رائے پر مبنی اصولوں کے تحت اور بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہونی چاہئیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی دہشت گردی کو شکست دے سکتی ہے، کیونکہ دوہرے معیارات اور سیاسی ایجنڈے خود دہشت گردی کے لیے آکسیجن کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) ، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے درمیان تعاون علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے درمیان تعاون دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں کی شراکت داری پر مشتمل ہے، جس نے پاکستان کے اسٹریٹجک ڈھانچے، معاشی منصوبوں اور سب سے بڑھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے سرگرم ہے اور یہ اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل سب سے بڑا دہشت گرد گروہ ہے۔ اس گروہ کی پاکستانی سرحدوں کے قریب موجودگی ہماری قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔

سفیر نے اعتراف کیا کہ افغان عبوری حکومت داعش خراسان (ISIL-K) کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں میں تاحال پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کی رپورٹ واضح کرتی ہے کہ داعش بدستور ایک بڑا عالمی خطرہ ہے۔عراق اور شام میں اس کے تقریباً 3 ہزار جنگجو بدستور سرگرم ہیں۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال نازک ہے۔ وہاں تقریباً 2 ہزار جنگجوؤں کے ساتھ داعش خراسان سب سے سنگین خطرہ ہے۔

بھارت کا نام لے کر انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سب سے بڑا علاقائی حریف دہشت گردی کو پاکستان میں اسپانسر کر رہا ہے۔ یہ دہشت گرد ایجنٹوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، ان کی پشت پناہی کرتا ہے اور سرحد پار ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ٹارگٹڈ قتل کروا رہا ہے۔

رواں سال مئی میں بھارت کی کھلی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ بھارت نے انسدادِ دہشت گردی کے جھوٹے بہانے کے تحت دانستہ اور بلا امتیاز عام آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 54 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں 15 بچے اور 13 خواتین شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ریاستی دہشت گردی کو انسدادِ دہشت گردی کا لبادہ اوڑھایا جاتا ہے تو سلامتی کونسل کو خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ اس صورت میں سب سے پہلا شکار عالمی امن ہوتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے، جو وضاحت اور یقین پر مبنی ہو اور دہشت گردی کے بنیادی اسباب کو طویل المدتی نقطہ نظر سے حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی اور جبر کو ختم کرنا بھی جامع نقطہ نظر کا لازمی جزو ہونا چاہیے۔ انہوں نے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اجتماعی سزاؤں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، آبادیاتی تبدیلیوں اور انسدادِ دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے کی مذمت کی اور کہا کہ قبضہ ہرگز انسدادِ دہشت گردی کے طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Advertisement
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 17 hours ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 17 hours ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • a day ago
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 days ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 12 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 12 hours ago
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 days ago
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 12 hours ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 days ago
Advertisement