پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کودبئی میں مدمقابل ہوں گے، ایشیا کپ کے لیے بھارت پہلے ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے


ممبئی: بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرنے اور پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت کھیل نے ایشیا کپ میں شرکت کرنے اور پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو اجازت دے دی ہے۔
بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے واضح کیا گیا جہاں تک ایک دوسرے کے ممالک میں دو طرفہ کھیلوں کے مقابلوں کا تعلق ہے تو بھارتی ٹیمیں پاکستان میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کریں گی۔ نہ ہی ہم پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے دیں گے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کودبئی میں مدمقابل ہوں گے، ایشیا کپ کے لیے بھارت پہلے ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے۔
اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
باؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 7 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 5 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 8 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 9 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 6 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 7 گھنٹے قبل