انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی ،جبکہ عثمان خان27اوراحمد حسین نے 11رنز بنائے


دبئی:انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی ،جبکہ عثمان خان27اوراحمد حسین نے 11رنز بنائے۔
قبل ازیں دبئی میں ہونیوالے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشن کی پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے سمیعون بصیر 33اور عزیز الحکیم 20 رنزبنا کر نمایاں رہے، رفعت بیگ نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ حذیفہ احسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،علی رضا،محمد صیام ، احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
خیال رہےکہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت ، سری لنکا کوہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ اتوار 21 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- an hour ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 4 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 23 minutes ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 4 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 3 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 2 hours ago

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 5 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 4 hours ago

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 5 hours ago











