Advertisement
پاکستان

سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار

خیبرپختونخوا میں حالیہ موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں صوبے کی مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 23rd 2025, 5:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلابی تباہی: 331 سڑکیں متاثر، 32 پل بہہ گئے، بحالی کے لیے اربوں روپے درکار

خیبرپختونخوا میں حالیہ موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں صوبے کی مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات کی 15 سے 22 اگست تک کی رپورٹ کے مطابق، 331 سڑکیں 336 مختلف مقامات پر متاثر ہوئیں، جن میں 493 کلومیٹر پر پھیلی سڑکیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ 57 سڑکیں اب بھی بند ہیں۔ تاہم، 229 سڑکوں کو جزوی اور 50 سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کر لیا گیا ہے۔ سڑکوں کی بحالی پر تقریباً 9 ارب 45 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران 32 پل بہہ گئے ہیں، جن میں سے صرف ایک پل مکمل طور پر جبکہ 22 پل جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ 9 پل ابھی تک بند ہیں اور ان کی مرمت پر ایک ارب 12 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ سب سے زیادہ نقصان سوات ضلع میں ہوا، جہاں 79 سڑکیں 80 مقامات پر متاثر ہوئیں اور 43 کلومیٹر طویل سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں۔ یہاں تین سڑکیں مکمل طور پر اور 75 سڑکیں جزوی طور پر بحال کی گئیں، تاہم دو سڑکیں ابھی بھی بند ہیں۔

بونیر میں 43 سڑکیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 39 بحال کر دی گئی ہیں اور 4 سڑکیں بند ہیں۔ اس بحالی کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ صوابی میں 41 سڑکیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 32 ابھی تک بحال نہیں ہو سکیں، اور ان کی مرمت پر 2 ارب 76 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد اسرار نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے بونیر اور صوابی میں خاص طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کو 15 اگست کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد 16 اگست کو 70 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جن میں 40 کروڑ مالاکنڈ، 10 کروڑ ہزارہ ریجن، اور 20 کروڑ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے لیے مختص کیے گئے۔ سڑکوں کی بحالی کا کام 186 مشینریوں کی مدد سے جاری ہے

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 3 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
Advertisement