خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
سیلاب سے 331 سڑکوں کو 336 مقامات پر نقصان پہنچاجبکہ 493 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کی نذر ہو گئیں،رپورٹ


پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث سڑکوں اور پلوں کے انفرا سٹریکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 15 سے 22 اگست تک ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے 331 سڑکوں کو 336 مقامات پر نقصان پہنچاجبکہ 493 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کی نذر ہو گئیں، جن میں سے 57 سڑکیں تاحال بند ہیں۔
سڑکوں کی بحالی پر 9 ارب 45 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اب تک 229 سڑکیں جزوی طور پر اور 50 مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں 32 پل مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں،ان میں سے ایک پل مکمل اور 22 جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دئے گئے ہیں، تاہم 9 پل تاحال بند ہیں، پلوں کی مرمت اور اور بحالی پر 1 ارب 12 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سوات شامل ہے جہاں 79 سڑکیں 80 مقامات پر متاثر ہوئیں، 43 کلو میٹر پر مشتمل سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں، 3 سڑکیں مکمل اور 75 جزوی طور پر بحال کی گئی ہیں جبکہ 2 سڑکیں بند ہیں۔ سوات میں سڑکو ں کی بحالی پر 45 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔
دوسری طرف بونیر میں 43 سڑکیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 39 جزوی طور پر بحال ہو چکی ہیں جبکہ 4 سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں۔ یہاں سڑکوں کی بحالی پر ساڑھے 4 ارب روپے کا خرچ آئے گا۔
اسی طرح صوابی میں 41 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ان میں سے 32 سڑکیں ابھی تک بحال نہیں ہو سکیں۔ صوابی میں سڑکوں کی بحالی پر 2 ارب 76 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
اس حوالے سے سیکریڑی محکمہ مواصلات و تعمیرات محمد اسرار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونیر، صوابی اور دیگر اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شدید نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 اگست کو محکمہ خزانہ نے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی تھی، جس میں سے 70 ارب روپے اگلے ہی دن جاری کیے گئے، ان میں سے 40 کروڑ مالا کنڈ ریجن اور 20 کروڑ پختونخوا ہائی ویزا اتھارٹی کو دئیے گئے۔
محمد اسرار کے مطابق 186 چھوٹی بڑی مشینریوں کے ذریعے سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے تا کہ متاثرہ علاقوں میں آمد ورفت جلد بحال کی جا سکے۔

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 23 minutes ago

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- an hour ago

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- an hour ago

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 2 hours ago
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 4 hours ago

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 16 minutes ago

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 2 hours ago

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 4 hours ago

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 3 hours ago