Advertisement
پاکستان

جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد

بھارت نے پہلگام کے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 23rd 2025, 5:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، پاک-بھارت کشیدگی امریکا ثالثی کی کوششیں مسترد

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا۔

نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ "ہم نے کبھی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو اتنے عوامی طریقے سے چلایا ہو۔"

جے شنکر نے تسلیم کیا کہ "آپریشن سندور" کے دوران بھارت کو امریکا اور دیگر ممالک کی طرف سے فون کالز موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی خفیہ بات نہیں ہے، اور سب کچھ ان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام کے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ایس-400 دفاعی نظام اور متعدد ایئر بیسز کو بھی نقصان پہنچایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مواقع پر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، لیکن بھارتی حکومت نے اس معاملے پر مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 34 منٹ قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement