Advertisement
تجارت

پاکستان کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ کرپٹو مائننگ پر بھی غور جاری ہے، اور اس کے لیے کرپٹو کونسل تشکیل دی جا چکی ہے، جو اس شعبے کی ترقی پر کام کر رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Aug 23rd 2025, 5:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کو  ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے : وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ نظام دیگر ممالک کی نسبت زیادہ پیچیدہ ہے، جسے سادہ اور آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولت مل سکے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے اور معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس وقت ملک میں صرف 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبار سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، لیکن مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھنے کی توقع ہے۔ اس لیے، ضروری ہے کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے متعلق قوانین میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک مؤثر نظام وضع کیا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ کرپٹو مائننگ پر بھی غور جاری ہے، اور اس کے لیے کرپٹو کونسل تشکیل دی جا چکی ہے، جو اس شعبے کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔ 

Advertisement
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق

ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق

  • 5 گھنٹے قبل
ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

  • 5 گھنٹے قبل
سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند

  • 4 گھنٹے قبل
بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی

  • 2 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم

ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے

  • 4 گھنٹے قبل
علیمہ  خان کے بیٹوں  کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت 

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت 

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے

  • 5 گھنٹے قبل
9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ

  • ایک گھنٹہ قبل
دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی 

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی 

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement