دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں آزادی کی تقریب میں ایک لڈو کم ملنے پر شہری نے غصے میں آ کر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا دی


مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں آزادی کی تقریب میں ایک لڈو کم ملنے پر شہری نے غصے میں آ کر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا دی۔
بھنڈ: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں بھارت کے یوم آزادی کی مناسبت سے گرام پنچایت بھون میں پرچم کشائی کے موقع پرانتظامیہ کی جانب سے شریک ہونے والے افراد کو دو دو لڈو دئیے گئے لیکن کملیش خوشواہا نامی شہری کو صرف ایک لڈو دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کملیش نےاضافی لڈو کا مطالبہ کیا لیکن انکار پر غصے سے وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا دی۔
تحریری شکایت میں کملیش نے مؤقف اختیار کیا کہ مٹھائیوں کی تقسیم منصفانہ انداز میں نہیں کی گئی اور ا س معاملے پر لڈو تقسیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنچایت کےسیکرٹری نے تصدیق کی کہ شہری باہر سڑک پر کھڑا تھا اور واقعی ایک لڈو پر اصرار کر رہا تھا، انکار پر اس نے شکایت کر ڈالی۔
بعد ازاں پنچایت نے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے کملیش کو ایک کلو مٹھائی دینے کا فیصلہ کیا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 4 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 5 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل




